چلاک گلہری اور کچھوےکی دوستی کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں ایک چھوٹی سی گلہری رہتی تھی اس کا نام امنہ تھا وہ بہت تیز رفتار دوڑتی  تھی اور درختوں پر چھلانگ لگایا کرتی تھی اور چلا گے لگانے میں ماہر تھی ایک دن اس کی ملاقات ایک کچھوے سے ہی جس کا نام محسن تھا  محسن بہت اہستہ چلتا تھا لیکن اس کے پاس عقلمندی اور تیز دماغ تھا وہ کوئی بھی کام بہت تحمل کے ساتھ کرتا تھا ایک بار جنگل میں زور دار بارش ہوئی اور دریا کا پانی اتنا تیز بڑھ گیا کہ سارے جنگل میں پانی پھیل گیا کہ سب جانوروں کے ڈوبنے لگے امنہ نے سوچا میں بہت تیز رفتار بھاگتی ہوںمیں سب کی مدد کر لوں گی لیکن وہ اکیلی اتنے سارے  جانوروں کی مدد نہ کر  سکی  بیچاری وہ مایوس ہو گئی   محسن  نے اس سے کہا کہ اتنی تیزی سے کام نہیں کرتے چلو اؤ ہم دونوں مل کر ان کی مدد کرتے ہیں دونوں نے مل کر ا منصوبہ بنایا اور امنہ نے  درختوں سے لکڑیاں اکٹھی کی اور محسن نے انہیں باندھ کر ایک کشتی بنائی پھر سب جانوں کو کشتی پر بٹھا کر محفوظ جگہ دونوں لے گئے  سب جانوروں کی جان بچ گئی اس سے سب کو پتہ چلا کہ دوستی اور  مل جل کر کام کرنے سے کوئی بھی مشکل اسان ہو جاتی ہے 

سبق اکیلے چلنے سے بہتر ہے کہ مل کر کام کیا جائے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here